پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تیسرا فیصلہ کن میچ آج ہوگا

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے ابھی ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے، ایک ایک میچ جیتنے کے سبب سیریز برابر ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی، جبکہ دوسرے […]

 0  4
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تیسرا فیصلہ کن میچ آج ہوگا

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں نے ابھی ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کر رکھی ہے، ایک ایک میچ جیتنے کے سبب سیریز برابر ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

گزشتہ روز چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈبلن میں کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس سے ملاقات کی جس میں مینز اور ویمنز ٹیموں کی باہمی سیریز پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں برائن میک نے پاکستان ٹیم کے آئرلینڈ کا دورہ کرنے پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور محسن نقوی کو آئرلینڈ ٹیم کی شرٹ اور کیپ کا سووینیئر پیش کیا۔ دونوں ممالک کی مینز ٹیموں کے ساتھ ویمنز ٹیموں کی باہمی سیریز کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

برائن میک نے کہا کہ آئرلینڈ کی مینز ٹیم آئندہ سال اگست ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جب کہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا بھی جلد جائزہ لیں گے۔

چیئرمین کرکٹ آئرلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے لیے بہترین سیکیورٹی فراہم کی ہے۔

گواسکر انگلش پلیئرز سے ناراض، وجہ پاکستان سیریز

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے دورہ آئرلینڈ کیلیے بہترین انتظامات پر آئرش کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آئرلینڈ میں پاکستانی ٹیم کو بہت سپورٹ اور پیار ملا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow