پاکستان اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
قومی ہاکی ٹیم اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ جاپان سے 11 مئی کو ہوگا۔ پاکستان اور جاپان کی ٹیموں نے سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کے فائنل کی سیٹ کنفرم کرلی، دونوں ٹیموں پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ پاکستان نے چار […]
قومی ہاکی ٹیم اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ جاپان سے 11 مئی کو ہوگا۔
پاکستان اور جاپان کی ٹیموں نے سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کے فائنل کی سیٹ کنفرم کرلی، دونوں ٹیموں پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
پاکستان نے چار میچز میں سے تین میں کامیابی حاصل کی جبکہ جاپان کے ساتھ میچ ڈرا ہوا۔
جاپان نے بھی اپنے تینوں میچوں میں فتح سمیٹی اور ایک میچ پاکستان کے ساتھ ڈرا کھیلا تھا۔
ملائیشیا اور اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رہیں، جنوبی کوریا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تین پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ کینیڈا کی ٹیم کوئی میچ نہ جیت سکی۔
اس سے قبل پاکستان نے کینیڈا کو پانچ کے مقابلے میہں چار گول سے شکست دی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟