کوہلی کے بارے میں بات بھی نہیں کرنا چاہتا! ساروو گنگولی

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ ساروو گنگولی نے کہا ہے کہ میں ویرات کوہلی کے بارے میں بات بھی نہیں کرنا چاہتا۔ خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں سابق بھارتی کپتان کا ویرا کوہلی کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کے بارے میں بات نہ کریں، وہ صدیوں میں […]

 0  2
کوہلی کے بارے میں بات بھی نہیں کرنا چاہتا! ساروو گنگولی

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ ساروو گنگولی نے کہا ہے کہ میں ویرات کوہلی کے بارے میں بات بھی نہیں کرنا چاہتا۔

خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں سابق بھارتی کپتان کا ویرا کوہلی کی ناکامی پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کے بارے میں بات نہ کریں، وہ صدیوں میں ایک بار پید ہونے والا کھلاڑی ہے، ویرات کو اوپننگ جاری رکھنی چاہیے۔

گنگولی نے کہا کہ ابھی سات ماہ قبل کولی نے ون ڈے ورلڈکپ میں 700 رنزبنائے تھے، وہ انسان ہے۔ کبھی کبھی پلیئرز ناکام بھی ہوتے ہیں اور آپ کو اسے قبول کرنا پڑے گا۔

بی سی سی آئی کے سابق صدر نے کہا کہ کوہلی، ٹنڈولکر اور ڈریوڈ جیسے لوگ یہ بھارتی کرکٹ میں خود ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ تین چار میچ انھیں کمزور کھلاڑی نہیں بناتے، آپ انھیں فائنل میں نظرانداز نہ کریں۔

اس سے قبل جمعرات کو بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی کوہلی کا دفاع کیا تھا جب وہ انگلینڈ کے خلاف محض 9 رن بنا کر ریسی ٹوپلے کی بال پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں وریرات کوہلی اب تک ناکام ثابت ہوئے ہیں، بھارتی ٹیم میں بطور اوپنر اس بار انکا بلا بالکل خاموش ہے اور وہ اس ایونٹ میں بالکل آف کلر ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow