پاکستانی کھلاڑیوں نے گولڈ میڈلز جیت لیے
پیرس اولمپکس میں تو اب تک پاکستانی ایتھلیٹس نے عوام کو مایوس کیا ہے لیکن ملائیشیا میں قومی کھلاڑیوں نے گولڈ اور سلور میڈلز جیت لیے ہیں۔ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہونے والی بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی مارشل آرٹسٹ سید ابو ہریرہ شاہ اور سید ہادی جعفری نے گولڈ میڈلز حاصل […]
پیرس اولمپکس میں تو اب تک پاکستانی ایتھلیٹس نے عوام کو مایوس کیا ہے لیکن ملائیشیا میں قومی کھلاڑیوں نے گولڈ اور سلور میڈلز جیت لیے ہیں۔
ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہونے والی بین الاقوامی تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی مارشل آرٹسٹ سید ابو ہریرہ شاہ اور سید ہادی جعفری نے گولڈ میڈلز حاصل کر کے سبز ہلالی پرچم کو سر بلند کر دیا۔
اس کے علاوہ محمد میران اور محمد حسن نے بھی اپنے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے چاندی کے تمغے جیت لیے۔
رپورٹ کے مطابق محمد ہادی جعفری نے گولڈ میڈل میچ میں انڈونیشیا کھلاڑی کو ناک آئوٹ کیا جب کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے سید ابو ہریرہ شاہ جو ملائشین کھلاڑی کو شکست دیکر فائنل میں پہنچے تھے، فائنل میں مدمقابل نہ آنے کی وجہ سے واک اوور کی بنیاد پر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
محمد میران کو فائنل میں ملائیشین حریف سے شکست ہوئی، محمد حسن انجری کی وجہ سے فائنل نہ کھیل سکے اور دونوں نے سلور میڈلز حاصل کیے۔
پیرس اولمپکس: پاکستان کی واحد امید ارشد ندیم آج میدان میں اتریں گے
آپ کا ردعمل کیا ہے؟