پاکستانی اداکار نے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کا مذاق اڑاتے ہوئے کیا کہا؟

پاکستان کے اداکار اور یوٹیوبر ارسلان نصیر نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی اور شادی سے پہلے کی تقریبات کا مذاق اڑادیا۔ مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت کی شادی کی تقریبات کا آغاز مارچ میں ہوا تھا جس کے بعد سے وقتاً فوقتاً دیگر تقریبات ملک اور بیرون ملک منعقد ہوتی رہیں […]

 0  2
پاکستانی اداکار نے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات کا مذاق اڑاتے ہوئے کیا کہا؟

پاکستان کے اداکار اور یوٹیوبر ارسلان نصیر نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی اور شادی سے پہلے کی تقریبات کا مذاق اڑادیا۔

مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت کی شادی کی تقریبات کا آغاز مارچ میں ہوا تھا جس کے بعد سے وقتاً فوقتاً دیگر تقریبات ملک اور بیرون ملک منعقد ہوتی رہیں جس پر پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا، اداکار ارسلان نصیر نے 12 جولائی کو ہونے والی اس شادی کی تقریبات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

ارسلان نصیر نے بدھ کو اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر لکھا کہ ’اتنی دیر تو آج کل رشتے نہیں چلتے، جتنے ان کے فنکشنز چلے ہیں۔ ۔!‘

اداکار کی پوسٹ کو نیش لائف اسٹائل نامی پورٹل نے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس پر بہت سارے لوگ اپنے مختلف قسم کا تبصرہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

ایک انسٹاگرام صارف نے امبانیوں کا دفاع کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ خوش ہیں تو انھیں خوش رہنے دو‘، دوسرے شخص نے کہا کہ میرے بھائی حسد نہ کرو۔

ایک تبصرے میں یہ بھی لکھا گیا کہ ’یہ کس قسم کا احمقانہ بیان ہے؟! اننت اور رادھیکا بچپن کے دوست ہیں اور وہ ایک ساتھ رہنے کے لیے بنے ہیں، وہ ایک دوسرے کے ساتھ وفادار ہیں اس لیے ان کی تقریبات بھی شاندار ہونی چاہئیں!‘

خیال رہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امبانی خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اننت کی شادی کے بعد اب امبانی فیملی کے ایک ہفتے کے اندر لندن روانہ ہونے کی امید ہے۔

اننت اور رادھیکا اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ اب مبینہ طور پر لندن جائیں گے، جہاں مزید تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow