پانچواں ٹی 20: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 179 رنز کا ہدف

پانچویں ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پانچویں ٹی 20 میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف […]

 0  4
پانچواں ٹی 20: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو 179 رنز کا ہدف

پانچویں ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پانچویں ٹی 20 میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا۔

کپتان بابر اعظم نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، فخر زمان 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اوپنر صائم ایوب ایک رن بنا کر رورکی کا نشانہ بنے، عثمان خان 31 رنز بنا کر ایش سودھی کو وکٹ دے بیٹھے۔

افتخار احمد کو 6 رنز پر نیشم نے آؤٹ کیا، شاداب خان 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم رورکی، جمی نیشم، ایش سودھی اور بین سیئرز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، زمان خان کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بیٹنگ ہی کرتے، کوشش کریں گے 180 سے 190 رنز بنائیں۔

کیوی کپتان ٹام بریسویل کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کنڈیشن گزشتہ میچ کی طرح رہیں گی، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz)

واضح رہے کہ پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 2-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow