پاکستان نے اپنے پیر پر خود کلہاڑی ماری، وریندر سہواگ
سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے پیر پر خود کلہاڑی ماری اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی، پاکستان کی ٹیم 120 رنز کے تعاقب میں 113 رنز ہی بناسکی تھی۔ […]
سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے پیر پر خود کلہاڑی ماری اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی، پاکستان کی ٹیم 120 رنز کے تعاقب میں 113 رنز ہی بناسکی تھی۔
سہواگ نے میچ سے متعلق کہا کہ پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کی اور بھارت کو 119 رنز پر آل آؤٹ کیا پھر آپ 11 اوورز تک میچ میں تھے دو وکٹیں ہی گری تھیں پھر ہار گئے تو کلہاڑی ہی کام اْسکتی ہے کہ اپنے پیر پر مارلی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے آج اپنا تیسرا اور اہم میچ نیویارک میں کینیڈا کے خلاف کھیلا جس میں کینیڈا کو 7 وکٹ سے شکست ہوئی۔
ورلڈ کپ میں برقرار رہنے کے لیے پاکستان کو ناصرف آئرلینڈ کیخلاف کامیابی ضروری ہے بلکہ امریکا کی بھارت اور آئرلینڈ سے شکست کا بھی انتظار کرنا ہوگا۔
اگر امریکا نے بارش کی وجہ سے ایک پوائنٹ بھی حاصل کرلیا تو پاکستان کا ورلڈ کپ میں سفر تمام ہوجائے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟