ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ کے 16 یادگار لمحات، سب سے بہترین کا کریں گے شائقین انتخاب

ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 2007 میں ہوا 17 سالہ اس سفر کے 16 یادگار لمحات کو آئی سی سی نے یکجا کیا سب سے بہترین کون سا ہے یہ شائقین پر چھوڑ دیا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی […]

 0  4
ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ کے 16 یادگار لمحات، سب سے بہترین کا کریں گے شائقین انتخاب

ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 2007 میں ہوا 17 سالہ اس سفر کے 16 یادگار لمحات کو آئی سی سی نے یکجا کیا سب سے بہترین کون سا ہے یہ شائقین پر چھوڑ دیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے جو ورلڈ کپ کا دسواں ایڈیشن ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کا پہلا عالمی کپ 2007 میں کھیلا گیا جس کا چیمپئن بھارت رہا اور دوسرا عالمی کپ پاکستان نے جیتا۔

17 سال کے اس سفر میں کئی سنسنی خیز میچز ہوئے جن میں 16 یادگار لمحات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یکجا کیا لیکن ان میں سے سب سے بہترین کون سا لمحہ ہے یہ فیصلہ کرکٹ شائقین پر چھوڑ دیا ہے۔

آئی سی سی نے جو 16 یادگار لمحات شامل کیے ہیں ان میں پاکستانی کرکٹرز کے تین کارنامے بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی نے 2009 کے ورلڈ کپ فائنل میں سری لنکا کے خلاف شاہد آفریدی کا وننگ شاٹ شامل کیا ہے جو پاکستانیوں کے لیے تو یقینی طور پر سب سے یادگار لمحہ ہے۔

اس کے علاوہ 2021 کے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف شاہین شاہ آفریدی کی تین وکٹوں کے تباہ کن اسپیل جس کو آئی سی سی نے پلے آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار دیا تھا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے یادگار لمحات میں 2007 کے ابتدائی ایڈیشن میں مصباح الحق کا بھارت کے خلاف فائنل میچ میں کیچ آؤٹ ہونا جس نے پاکستانی کی جیتی بازی بھارت کے حق میں پلٹ دی تھی کو بھی یادگار لمحات میں شامل کیا ہے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: مصباح الحق کی انڈیا کے خلاف 2007 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں  اس شاٹ کی یادیں جسے کوئی بھلا نہیں پایا - BBC News اردو

اس کے علاوہ مائیکل ہسی کے 2010 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں سعید اجمل کو لگاتار تاریخی چھکوں کے علاوہ میتھیو ویڈ اور ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھویٹ کے 4 تاریخی چھکے بھی فین گریٹیسٹ موومنٹ کا حصہ ہیں۔

ورلڈ کپ کے یادگار لمحات میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی 2022 میں پاکستان کے خلاف اننگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اب ان میں سب سے بہترین اور یادگار لمحہ کون سا ہے اس کا فیصلہ آئی سی سی نے شائقین کرکٹ پر چھوڑ دیا ہے، ووٹنگ کر کے میگا ایونٹس کے سب سے یادگار لمحے کا فیصلہ کریں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow