ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی نے اپنا ترانہ جاری کردیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنا ترانہ جاری کردیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ترانے کی تھیم ’ساڈی واری اوئے‘ رکھی گئی ہے جبکہ اینتھم میں عارف لوہار، علی عظمت اور نہال نسیم نے آواز کا جادو جگایا ہے۔ ترانے میں قومی ٹیم کے […]

 0  4
ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی نے اپنا ترانہ جاری کردیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنا ترانہ جاری کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ترانے کی تھیم ’ساڈی واری اوئے‘ رکھی گئی ہے جبکہ اینتھم میں عارف لوہار، علی عظمت اور نہال نسیم نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

ترانے میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو جیت کا جشن مناتے دکھایا گیا ہے۔

یوٹیوب پر ترانے کو ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا سے کھیلے گی، 9 جون کو روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان میچ 11 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ گرین شرٹس اپنا آخری گروپ میچ 16 جون کو آئرلینڈ سے کھیلیں گے۔

قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow