ٹی 20 ورلڈ کپ: سنیل گواسکر نے فائنل فور ٹیموں کی پیش گوئی کردی

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے آغاز سے قبل سابق کرکٹرز کی جانب سے سیمی فائنلسٹ اور فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئیاں کی جارہی ہیں۔ سنیل گواسکر نے بھی چار ٹیموں کا انتخاب کیا […]

 0  3
ٹی 20 ورلڈ کپ: سنیل گواسکر نے فائنل فور ٹیموں کی پیش گوئی کردی

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے آغاز سے قبل سابق کرکٹرز کی جانب سے سیمی فائنلسٹ اور فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئیاں کی جارہی ہیں۔

سنیل گواسکر نے بھی چار ٹیموں کا انتخاب کیا ہے جو ان کے خیال میں سیمی فائنلسٹ ہوں گی۔

انہوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں پاکستان کو شامل نہیں کیا، سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز دو جون بروز اتوار سے ہوگا، پہلا میچ میزبان امریکا اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز اور پاپوانیوگنی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کیخلاف کھیلے گی جبکہ 9 جون کو روایتی حریف پاک بھارت ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow