ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : ویسٹ انڈیز کا نیوزی لینڈ کو 150رنز کا ہدف
تروبا : ٹی 20ورلڈ کپ 2024 میں میچز کاسلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ کے 26ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 150 رنز کا ہدف دےدیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر […]
تروبا : ٹی 20ورلڈ کپ 2024 میں میچز کاسلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ کے 26ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 150 رنز کا ہدف دےدیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 149 رنز بنائے اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، شرفین ریدر فورڈ شاندار 68رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔
گروپ سی کی دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، ٹرینیڈاڈ کے شہر تروبے میں کھیلے جانے والے گروپ سی کے اس میچ میں اگر ویسٹ انڈیز کو فتح ملی تو وہ اس عالمی ایونٹ کے سپر ایٹ مرحلے میں داخل ہوجائے گا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیوگینی اور یوگنڈا کے خلاف میچز میں فتح اپنے نام کی تھی۔
علاوہ ازیں ایونٹ میں نیوزی لینڈ کا یہ دوسرا میچ ہے، پہلے میچ میں اسے افغانستان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، نیوزی لینڈ نے گروپ میں ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے شکست ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کا آخری نمبر ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟