ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کھلاڑیوں کا چناؤ، سلیکشن کمیٹی، ٹیم مینجمنٹ نے سر جوڑلیے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کن کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے، اس سلسلے میں سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے سر جوڑلیے ہیں۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں آئندہ ماہ جون میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی اورٹیم مینجمنٹ کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ آئی سی […]

 0  4
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کھلاڑیوں کا چناؤ، سلیکشن کمیٹی، ٹیم مینجمنٹ نے سر جوڑلیے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کن کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے، اس سلسلے میں سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ نے سر جوڑلیے ہیں۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں آئندہ ماہ جون میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی اورٹیم مینجمنٹ کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے نئے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے بھی مشاورت کی جائیگی۔

اسامہ میر اور عامرجمال سمیت کچھ کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں منتخب کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے بھی بحث جاری ہے۔

واضح رہے کہ امکان ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا جس کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow