دوسرا ٹی ٹوئنٹی : جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دے دی
نئی دہلی : بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 3وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت سے شکست کھانے والے میزبان جنوبی افریقہ کے باؤلرز نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارتی سورماؤں کو کافی پریشان کیے رکھا۔ اس […]
نئی دہلی : بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 3وکٹوں سے شکست دے دی۔
پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت سے شکست کھانے والے میزبان جنوبی افریقہ کے باؤلرز نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھارتی سورماؤں کو کافی پریشان کیے رکھا۔
اس فتح کے بعد جنوبی افریقہ نے سیریزبرابر کرلی، بھارتی سورما افریقی باؤلرز کے سامنے بری طرح ناکام رہے جس کی وجہ سے بھارتی ٹیم 6 وکٹوں پر صرف 124رنز ہی بناسکی جواب میں جنوبی افریقہ نے 19اوورز میں 3 وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئٹی میچ اتوار کو کھیلا گیا، افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
مارکو یانسن نے گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے سنجو سیمسن کو کھاتہ بھی نہیں کھولنے دیا، ہندوستان کے دوسرے اوپنر ابھیشیک شرما اور کپتان سوریا کمار یادو 4-4 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔
صرف 15 رنز کے اسکور پر تیسرا وکٹ گنوانے والی بھارتی ٹیم کو تلک ورما (20)، اکشر پٹیل (27) اور ہاردک پانڈیا (39) نے 124 کے اسکور تک پہنچایا۔
جواب میں 125رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا، ابتدا میں میزبان ٹیم مشکلات کا شکار تھی، 66 رنز پر 6 وکٹیں گنوا چکی تھی لیکن ٹرسٹن اسٹبس اور جیرالڈ کوئٹزی نے آخری اوورز میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی ٹیم سے میچ چھین کر اپنے قابو میں کرلیا۔
یاد رہے کہ پہلے میچ میں بھی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس وقت ہندوستان نے 200سے زیادہ رنز بنا ڈالے تھے۔
لیکن دوسرے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقی گیند بازوں نے اپنے کپتان کے فیصلہ کو صحیح ثابت کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کو مسلسل جھٹکے دیے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟