’ٹیم میں نیا خون شامل کرنا چاہتے ہیں آپ ریٹائر ہوجائیں!‘ اینڈرسن کو کس نے کہا؟

انگلش کرکٹ آئیکون اور دنیائے کرکٹ کے اب تک سے سب سے کامیاب فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کے ریٹائر ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔ انگلینڈ کے موقر روزنامے کے مطابق انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کوچ برینڈن میک کولم تجربہ کار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو یہ پیغام دینے کے لیے خصوصی طور پر انگلینڈ گئے […]

 0  3
’ٹیم میں نیا خون شامل کرنا چاہتے ہیں آپ ریٹائر ہوجائیں!‘ اینڈرسن کو کس نے کہا؟

انگلش کرکٹ آئیکون اور دنیائے کرکٹ کے اب تک سے سب سے کامیاب فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کے ریٹائر ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔

انگلینڈ کے موقر روزنامے کے مطابق انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کوچ برینڈن میک کولم تجربہ کار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو یہ پیغام دینے کے لیے خصوصی طور پر انگلینڈ گئے کہ ٹیم مستقبل کی طرف دیکھ رہی ہے اور اسکی اگلے سال ہونے والے ایشز سیریز پر نظر ہے۔

رپورٹس کے مطابق مک کولم نے جیمز اینڈرسن سے کہا کہ وہ ریٹائر ہوجائیں کیوں کہ انگلینڈ ٹیم میں نیا خون شامل کرنا چاہتا ہے اور نوجوان فاسٹ بولرز کو موقع دینا چاہتا ہے۔

اینڈرسن اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں 700 آؤٹ کے ساتھ تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں جبکہ اس فارمیٹ میں وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر بھی ہیں۔

وہ شین وارن کی 708 وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈرسن کا کیرئیر اب اختتام کے قریب ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف لارڈ میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ ہوگا۔

اینڈرسن کے ساتھی پیسر اسٹیورٹ براڈ نے کچھ عرصہ قبل ریٹائرمنٹ لی تھی لیکن پیسر پر اس دوران ریٹائرمنٹ کا کوئی باؤ نہیں تھا۔ تاہم بھارت کے خلاف سیریز میں 1-4 کی شکست نے کوچ کا ’نظریہ بدل دیا‘۔

میک کولم چاہتے ہیں کہ پیس اٹیک میں تازہ خون شامل کیا جائے جو انگلینڈ کی سائیڈ کے انتہائی جارحانہ طریقہ کار پر بہتر طور پر عمل پیرا ہو سکتا ہے۔

انگلینڈ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے، لارڈز ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری بین الاقوامی میچ ہوگا۔

واضح رہے کہ جیمز ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بولر ہیں، انھوں نے اس سنگ میل تک پہنچنے کےلیے 187 ٹیسٹ میچز کا سہارا لیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow