ٹیم میں سب سے اچھی دوستی کس سے ہے؟ صائم ایوب نے بتادیا
قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز صائم ایوب کا کہنا ہے کہ ریڈ بال کرکٹ میں کسی بھی صورتحال کو ہلکا نہیں لے سکتے۔ میڈیا سے گفتگو میں اوپننگ بلے باز صائم ایوب کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ رن اسکور کرنے کی کوشش تھی۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ […]
قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز صائم ایوب کا کہنا ہے کہ ریڈ بال کرکٹ میں کسی بھی صورتحال کو ہلکا نہیں لے سکتے۔
میڈیا سے گفتگو میں اوپننگ بلے باز صائم ایوب کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ رن اسکور کرنے کی کوشش تھی۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ میں کسی بھی صورتحال کو ہلکا نہیں لیا جاسکتا، راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ شروع میں مشکل تھی۔
اوپننگ بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ جو میچ چل رہا ہو صرف اسی کے بارے میں فکر مند رہتا ہوں، کرکٹ ٹیم میں سب ہی سے اچھی دوستی ہے، سب کے ساتھ کھیلنے میں مزہ آتا ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنالیے۔
واپڈا نے ارشد ندیم کے ساتھ گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر کو کتنی انعامی رقم سے نوازا؟
پاکستان نے 4 وکٹ پر 158 رنز بنالیے ہیں، سعود شکیل 57 اور محمد رضوان 24 رنز کے ساتھ دوسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟