عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں خطرناک بیماری کے خاتمے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان میں بینائی سے محروم کرنے والی بیماری ٹریکومہ کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا۔ ڈبلیوایچ او کی جانب سے ٹریکومہ فری کنٹری کا مبارکباد کا خط وزیراعظم کے حوالے کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان […]

 0  1
عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں خطرناک بیماری کے خاتمے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان میں بینائی سے محروم کرنے والی بیماری ٹریکومہ کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا۔

ڈبلیوایچ او کی جانب سے ٹریکومہ فری کنٹری کا مبارکباد کا خط وزیراعظم کے حوالے کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے ٹریکومہ کے خاتمے کا اعلان تاریخی ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ ٹریکومہ کے خاتمے میں وزارت صحت، صوبائی حکومتوں، ماہرین اور ڈبلیو ایچ او کی کاوشیں وابستہ ہیں، ٹریکومہ کے خاتمے کیلئے تمام اداروں نے مل کر کام کیا۔

انھوں نے کہا کہ بروقت علاج کے ذریعے لوگوں کو بینائی محروم ہونے سے بچایا گیا، امید ہے اس ٹریکومہ کی بیماری پر نظر رکھی جائے گی تاکہ دوبارہ واپس نہ آئے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو اور ہیپاٹائٹس کے خاتمےکیلئے بھی اقدامات کیے جائیں گے، ملک سے پولیو کا خاتمہ بھی ترجیح ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow