ٹیسٹ کرکٹ کا انوکھا واقعہ! فیلڈر نے چوکا بچا لیا مگر 5 رنز بن گئے
زمبابوے اور آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جب فیلڈر ٹنڈائی چتارا نے چوکا بچا کر ٹیم کا نقصان کردیا۔ میچ میں اس وقت غیر معمولی واقعہ رنما ہوا جب زمبابوین فیلڈر ٹنڈائی چتارا نے آئرش بیٹر کی جانب سے لگائی ہٹ کو باؤنڈری کے پار جانے سے روکنے کی […]
زمبابوے اور آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جب فیلڈر ٹنڈائی چتارا نے چوکا بچا کر ٹیم کا نقصان کردیا۔
میچ میں اس وقت غیر معمولی واقعہ رنما ہوا جب زمبابوین فیلڈر ٹنڈائی چتارا نے آئرش بیٹر کی جانب سے لگائی ہٹ کو باؤنڈری کے پار جانے سے روکنے کی کوشش کی، تاہم انھوں نے اتنی گیند پھینکنے میں اتنی دیر لگائی کہ جب تک آئرش بلے بازوں بھاگ کر پانچ رنز مکمل کرلیے۔
آئرلینڈ کے بلے باز بغیر کسی اوور تھرو کے پانچ رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے جو کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نادر واقعہ ہے۔
زمبابوین فاسٹ بولر رچرڈ نگاراوا نے 18ویں اوور کی دوسری گیند پھینکی جس پر اینڈی میک برائن نے آف سائیڈ پر ڈرائیو ماری اور فیلڈر گیند کے پیچھے دوڑے۔
تاہم، ٹنڈائی چتارا نے باؤنڈری کے پار جاتی گیند کو آخری لمحے میں کامیاب سے روک لیا لیکن اس سے پہلے ہی اینڈی میک برائن اور لورکن ٹکر کی آئرش جوڑی 5 رنز بنا چکی تھی۔
آئرلینڈ اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے اس واحد ٹیسٹ میچ میں آئرش سائیڈ نے زمبابوے کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟