ٹرین کے دروازے پر بیٹھی دلہن کی تصویر نے نئی بحث چھیڑ دی

بھارت میں ٹرین کے دروازے پر بیٹھی دلہن کی تصویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دلہن کو ٹرین کے فرش پر بیٹھی دلہن کی تصویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا ج میں کئی صارفین وائرل تصویر کے پیچھے کے حالات پر بحث کررہے ہیں جیسے ہی یہ […]

 0  0

بھارت میں ٹرین کے دروازے پر بیٹھی دلہن کی تصویر نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دلہن کو ٹرین کے فرش پر بیٹھی دلہن کی تصویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا ج میں کئی صارفین وائرل تصویر کے پیچھے کے حالات پر بحث کررہے ہیں جیسے ہی یہ تصویر وائرل ہوئی بھارتی ریلوے بھی اس پر ردعمل دیے بنا نہ رہ سکی۔

دراصل اس تصویر کو ایکس صارف جیتیش نے شیئر کیا اور دعویٰ کیا کہ یہ اس کی ’بیوی‘ ہے۔

دلہن کی تصویر انٹرنیٹ پر گردش کررہی ہے کیونکہ متعدد صارفین نے اس پر اپنی رائے دینا شروع کردی اور کوئی بھی کہانی بنادی۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ایکس پر پوٹیٹو کی آئی ڈی سے صارف نے تصویر شیئر کی اور والدین پر زور دیا کہ وہ معاشی استحکام کی بنیاد پر اپنی بیٹیوں کی شادی پر نظرثانی کریں۔

پوسٹ میں لکھا گیا کہ محترم والدین، براہ کرم اپنی بیٹی کی شادی کسی ایسے شخص سے نہ کریں جو اپنے اور آپ کی بیٹی کے لیے مناسب طرز زندگی کا متحمل نہ ہو، جلد یا بدیر، معاشی بحران ان کی روزمرہ کی لڑائیوں کی وجہ بن جائے گا۔

وائرل تصویر

پوسٹ میں نیا موڑ اس وقت اْیا جب جیتیش نے دعویٰ کیا کہ وائرل تصویر میں نظر آنے والی دلہن اس کی بیوی ہے اور اس صورتحال کے لیے اس نے ریلوے کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

اس نے پوسٹ میں لکھا کہ ’آپ کا شکریہ، اشونی وشنو جی، آپ کی وجہ سے میری بیوی کو آج یہ عالمی معیار کی ٹرین کی سہولت مل رہی ہے میں ہمیشہ آپ کا مقروض رہوں گا۔‘

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow