ٹرین میں سیٹ کے لیے مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
بھارت میں ٹرین کی سیٹ کے لیے مسافر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارت میں مسافروں کے درمیان سیٹ کے معاملے پر جھڑپ ہوئی، ایک مسافر کھانا کھانے کی تیاری کررہا تھا کہ دوسرے مسافر نے شور مچانا شروع کردیا۔ ویڈیو کے آغاز میں لال ٹی شرٹ میں ملبوس ایک […]
بھارت میں ٹرین کی سیٹ کے لیے مسافر لڑ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارت میں مسافروں کے درمیان سیٹ کے معاملے پر جھڑپ ہوئی، ایک مسافر کھانا کھانے کی تیاری کررہا تھا کہ دوسرے مسافر نے شور مچانا شروع کردیا۔
ویڈیو کے آغاز میں لال ٹی شرٹ میں ملبوس ایک شخص اپنی سیٹ خالی کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھانا کھانے والا مسافر درخواست کرتا ہے کہ وہ جانے سے پہلے اپنا کھانا ختم کرلیں، اس کے ساتھ موجود خاتون بھی صرف پانچ منٹ کی التجا کرتی ہے۔
لیکن سرخ ٹی شرٹ میں ملبوس شخص مشتعل ہوجاتا ہے اور جھگڑنا شروع کردیتا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ کلپ تیزی سے وائرل ہوگیا اور صارفین کی جانب سے اس پر کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ کھاتے ہوئے کسی کو پریشان کرنا بہت بڑا گناہ ہے، دوسرے صارف نے لکھا کہ ’غریب شخص کو دیکھ کر کالر پکڑ لیا دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔‘
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پس منظر میں شور کم ہوتا تو مزہ آجاتا۔‘
آپ کا ردعمل کیا ہے؟