ًٌملتان ٹیسٹ: پاکستان کی دوسری اننگ جاری، 43 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھانے کے وقفے تک پاکستان کی دوسری اننگ میں 43 رنز پر 3 وکٹیں گر چکی ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں تیسرے روز کھانے کے وقفے تک […]

 0  1
ًٌملتان ٹیسٹ: پاکستان کی دوسری اننگ جاری، 43 رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھانے کے وقفے تک پاکستان کی دوسری اننگ میں 43 رنز پر 3 وکٹیں گر چکی ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں تیسرے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان نے دوسری اننگ میں تین وکٹوں پر 43 رنز بنا لیے ہیں اور اس کو انگلینڈ پر 118 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

آج صبح انگلینڈ کو 291 رنز پر محدود کرنے کے بعد پاکستان نے 75 رنز کی برتری کے ساتھ جب اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا تو پہلی اننگ کی طرح دوسری اننگ میں بھی کپتان شان مسعود اور اوپنر عبداللہ شفیق ناکام رہے اور دونوں بالترتیب 11 اور 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب بھی 22 رنز کے انفرادی اسکور پر ہمت ہار بیٹھے۔

انگلینڈ کی جانب سے ابتدائی تینوں وکٹیں آف اسپنر نعمان بشیر نے حاصل کیں۔ کھانے کے وقفے پر اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے اور ڈیبیو پر سنچری بنانے والے کامران غلام 5 رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کی پہلی اننگ میں پاکستانی اسپنر انگلش بلے بازوں پر قہر بن کر ایسا ٹوٹے کہ ساجد خان اور نعمان علی کی جوڑی نے پوری ٹیم کو پویلین بھیج دیا۔

ساجد خان نے 7 وکٹیں حاصل کیں جب کہ نعمان علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں 50 وکٹوں کا سنگ میل بھی عبور کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگ میں بین ڈکٹ نے 114 رنز کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز پاکستانی اسپنرز کے سامنے ٹک نہ سکا۔

اس سے قبل پاکستان میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگ میں 366 رنز بنا کر آؤٹ ہوا تھا۔ کامران غلام نے ڈیبیو پر شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 118 رنز کی اننگ کھیلی تھی جب کہ صائم ایوب نے 77 رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں چار جب کہ انگلینڈ نے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان نے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ کو آرام دے کر ان کی جگہ کامران غلام، ساجد خان اور نعمان علی کو شامل کیا جب کہ بیمار اسپنر ابرار احمد کی جگہ زاہد محمود نے پُر کی۔

انگلینڈ کے ریگولر کپتان بین اسٹوکس کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی جب کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے فاسٹ بولرز گس اٹکنسن اور کرس ووکس کو آرام دے کر فاسٹ بولر میٹ پوٹس کو شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملتان میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگ اور 47 رنز کی عبرت ناک شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔

مذکورہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور پاکستان مسلسل شکستوں کے بعد پوائنٹ ٹیبل پر سب سے آخری نویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جس کے بعد اس کے فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور ہوچکا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow