ویڈیو: مصر کے قدیم و معروف فلم اسٹوڈیو میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

مصر کے جنوبی شہر الجیزہ کے قدیم و معروف فلم اسٹوڈیو الاحرام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق مصر کے جنوبی شہر الجیزہ کے ایک مشہور ’الاحرام فلم اسٹوڈیو‘ میں لگنے والی آگ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں خوفناک آتش زدگی کے دوران آگے کے […]

 0  4

مصر کے جنوبی شہر الجیزہ کے قدیم و معروف فلم اسٹوڈیو الاحرام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے جنوبی شہر الجیزہ کے ایک مشہور ’الاحرام فلم اسٹوڈیو‘ میں لگنے والی آگ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں خوفناک آتش زدگی کے دوران آگے کے شعلوں کو بلند ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

آتشزدگی کا یہ واقع مصری شہر گیزا میں پیش آیا، آگ اس قدر ہولناک تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اسٹوڈیو کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے کر تباہ کردیا۔

حکام کے مطابق اسٹوڈیو کے قریب موجود تمام عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا، فلم اسٹوڈیو میں بہت سے ڈراموں اور رمضان سیریز کی ریکارڈنگ جاری تھی لیکن خوش قسمتی سے آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow