ویڈیو: شاداب خان نے ہیٹ ٹرک کرلی

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے لنکا پریمیئر لیگ میں ڈیبیو پر ہیٹ ٹرک کرلی۔ لنکا پریمیئر لیگ کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کولمبو اسٹرائیکر کی نمائندگی کرتے ہوئے کینڈی فیلکنز کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔ شاداب خان نے ونندو ہسارنگا، سلمان علی آغا اور پون […]

 0  2
ویڈیو: شاداب خان نے ہیٹ ٹرک کرلی

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے لنکا پریمیئر لیگ میں ڈیبیو پر ہیٹ ٹرک کرلی۔

لنکا پریمیئر لیگ کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کولمبو اسٹرائیکر کی نمائندگی کرتے ہوئے کینڈی فیلکنز کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔

شاداب خان نے ونندو ہسارنگا، سلمان علی آغا اور پون رتھنائیکے کو پویلین کی راہ دکھائی۔

آل راؤنڈر نے مقررہ 4 اوورز میں 22 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

شاداب خان نے بیٹنگ میں بھی 17 گیندوں پر 20 رنز کی اننگز کھیلی۔

کولمبو اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے، 199 رنز کے تعاقب میں کینڈی فیلکنز کی ٹیم 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

واضح رہے کہ تین پاکستانی کرکٹرز محمد حسنین، محمد حارث اور سلمان علی آغا کینڈی فیلکنز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow