ویڈیو: سانپ نے موٹر سائیکل پر قبضہ کر لیا
لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک سانپ کو شہری کی موٹر سائیکل پر قبضہ کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ یوپی کے گاندھی نگر کے چھتوہ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک نوجوان نے اپنی موٹر سائیکل […]
لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک سانپ کو شہری کی موٹر سائیکل پر قبضہ کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ دل دہلا دینے والا واقعہ یوپی کے گاندھی نگر کے چھتوہ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک نوجوان نے اپنی موٹر سائیکل سڑک کے کنارے کھڑی کر دی اور کچھ دیر کے لیے وہاں سے چلا گیا، جب وہ واپس آیا تو خوف کے مارے چیخ اٹھا کیوں کہ ایک بڑا سانپ موٹر سائیکل پر قبضہ جما چکا تھا۔
ایک صحافی کی بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سانپ اطمینان سے فیول ٹینک اور ہینڈل پر حرکت کر رہا ہے، اور آس پاس جمع شدہ ہجوم کی پرواہ نہیں کر رہا، جب کہ ہجوم میں لوگ چیخ چیخ کر اسے کسی چھڑی سے بھگانے کی باتیں کر رہے ہیں۔
اس قبل بھی ایسا ہی واقعہ تلنگانہ میں بھی پیش آیا تھا جب 2021 میں IFS آفیسر سوسنتا نندا نے اسکوٹر کی ہیڈلائٹس کے پیچھے چھپے سانپ کی ویڈیو شیئر کی تھی۔ اسکوٹر باہر سے نارمل لگ رہا تھا لیکن جب سانپ پکڑنے والے نے ہیڈلائٹس ہٹائی گئی تو سانپ دکھائی دیا۔
यूपी अमेठी क्रासिंग बंद होने के चलते खड़ी बाइक पर चढ़ा सांप,बाइक पर सांप देख बाइक सवार युवक छोड़कर भागा,सांप का वीडियो बनाकर सोशल मीडिया पर किया वायरल,गांधी नगर के छतोह रोड पर स्थित रेलवे क्रासिंग का मामला. pic.twitter.com/Fjhb6LVJ3z
— Dinesh Tripathi (@Dineshtripthi) April 1, 2024
واضح رہے کہ جنگلی حیات کے ماہرین عوام کو خبردار کرتے رہتے ہیں کہ مناسب تربیت نہ ہو تو کسی سانپ کو پکڑنے کی کوشش خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے اس طرح کے خطرناک اقدامات تربیت یافتہ پیشہ ور افراد پر چھوڑ دینے چاہیئں۔ خیال رہے کہ بھارت میں سانپ کو مارنا قانون کے خلاف ہے، کیوں کہ سانپوں کو وائلڈ لائف (تحفظ) ایکٹ 1972 کے تحت تحفظ حاصل ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟