ویڈیو: زرین خان بیوٹی ریلز بنانے والوں پر برس پڑیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان سوشل میڈیا پر بیوٹی ریلز بنانے والوں پر برس پڑیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زرین خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں ایک کانٹینٹ کریئٹر بروکلی کی مدد سے چہرے پر بروکلی کی مدد سے جھریاں بنارہی ہے۔ ویڈیو کے ختم ہوتے ہی زرین […]

 0  2
ویڈیو: زرین خان بیوٹی ریلز بنانے والوں پر برس پڑیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زرین خان سوشل میڈیا پر بیوٹی ریلز بنانے والوں پر برس پڑیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زرین خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں ایک کانٹینٹ کریئٹر بروکلی کی مدد سے چہرے پر بروکلی کی مدد سے جھریاں بنارہی ہے۔

ویڈیو کے ختم ہوتے ہی زرین خان کا کہنا تھا کہ بروکلی کی مدد سے جھریاں بنانے کا سلسلہ کب شروع ہوا؟

اداکارہ نے بتایا کہ جب بچپن میں میرے چہرے پر کچھ داغ دھبے تھے تو اس وقت والدہ پریشان رہا کرتی تھیں کہ لڑکی کے چہرے پر یہ سب نہیں ہونا چاہیے اور پھر انہوں نے ان داغ دھبوں کو ختم کرنے کے لیے ہومیو پیتھک علاج کروایا۔

زرین خان نے کہا کہ آج کل یہ سب کچھ ہورہا ہے اور لوگ بروکلی سے جھریاں اور داغ بنا رہے ہیں۔

کام کے محاذ پر زرین خان نے 2021 میں فلم ’ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں زرین خان کا کہنا تھا کہ سلمان خان سے میں ایک مداح کی طرح ملی تھی اور مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ میری زندگی اس طریقے سے بدل دیں گے، اگر وہ نہیں ہوتے میں انڈسٹری کا حصہ نہیں بن سکتی تھی کیونکہ میں نے سوچا نہیں تھا کہ میں بالی ووڈ میں آؤں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان وہ اداکار ہیں جنہیں میرا پورا خاندان پسند کرتا ہے اور ہمیشہ سے پسند کرتا آیا ہے۔

زرین خان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ ’ویر‘ میں اداکاری کرنا کسی خواب سے کم نہیں تھا، فلم کی شوٹنگ ایک سے ڈیڑھ سال تک چلی اور مجھے یقین نہیں تھا کہ میں ان کے ساتھ فلم میں اداکاری کررہی ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow