شاہ رخ خان نے نین تارا کے بعد ایک اور ساؤتھ اداکارہ کیساتھ فلم سائن کر لی
ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان تجربہ کار ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کی آئندہ آنے والی فلم میں ایک مرتبہ پھر ساؤتھ انڈین اداکارہ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ شاہ رخ خان گزشتہ سال بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں ساؤتھ انڈین اداکارہ نین تارا کے ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے جس میں […]
ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان تجربہ کار ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کی آئندہ آنے والی فلم میں ایک مرتبہ پھر ساؤتھ انڈین اداکارہ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
شاہ رخ خان گزشتہ سال بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں ساؤتھ انڈین اداکارہ نین تارا کے ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے جس میں دونوں کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان نے راجکمار ہیرانی کی ایک فلم سائن کی ہے جس میں وہ اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو کے ساتھ نظر آئیں گے۔
راجکمار ہیرانی کے ساتھ سُپر اسٹار کی دوسری جبکہ سمانتھا روتھ پربھو کی پہلی فلم ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکشن ایڈونچر فلم حب الوطنی پر مبنی ہے جس کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
دوسری جانب شاہ رخ خان اور سمانتھا روتھ پربھو کی جانب سے فلم سائن کرنے کا باضابطہ اعلان ہونا بھی باقی ہے۔
چند روز قبل بالی وڈ کے نامور اداکار و فلمساز فرحان اختر نے سُپر اسٹار کے پرستاروں کو بڑی خوشخبری سنائی۔ فرحان اختر کی ڈان فرنچائز کی تیسری پیشکش میں شاہ رخ خان نے کام سے انکار کیا تھا جس کے بعد اس میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔
سُپر اسٹار کی ڈان فرنچائز سے علیحدگی پر ان کے پرستار کافی مایوس ہیں جن کیلیے اب فرحان اختر نے خصوصی پیغام دیا۔ اداکار و فلمساز کا کہنا تھا کہ سُپر اسٹار کے مداحوں کو پریشان ہونے کی ضروت نہیں۔
فرحان اختر نے عندیہ دیا تھا کہ مستقبل میں ’کنگ خان‘ ان کے نئے پروجیکٹ میں ضرور نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم ایسا کچھ تلاش کریں گے کیونکہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟