ویمنز ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلیے 270 رنز کا ہدف
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 270 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں […]
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 270 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم کی کپتان ہیلی میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ کے 6 کے مجموعی اسکور پر گر چکی تھی تاہم دوسری وکٹ کے لیے 98 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ جس کے بعد بقیہ بیٹرز بھی کریز پر زیادہ دیر نہی ٹھہر سکیں تاہم کپتان ہیلی میتھیوز نے گرتی ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے سنچری اسکور کی اور نا قابل شکست 140 رنز بنائے۔
دیگر نمایاں بلے بازوں میں شیمانی کیمبل نے 40 اور چنیلی ہنری نے 23 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر سعدیہ اقبال رہیں جنہوں نے 38 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ طوبیٰ حسن نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں مگر اس کے لیے انہوں نے 48 رنز دیے جبکہ ندا ڈار اور نشرح سندھو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ابتدا ہی میں لڑکھڑا گئی اور 24 رنز پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئیں۔ اس وقت کریز پر کپتان ندا ڈار اور منیبہ علی موجود ہیں۔
مذکورہ تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ اس وقت آئی سی سی چیمپئن شپ میں پاکستان کی 16 پوائنٹ کیساتھ پانچویں پوزیشن ہے اور گرین شرٹس کو ورلڈ کپ 2025 میں براہ راست جگہ بنانے کے لیے زیادہ میچز جیتنے کی ضرورت ہے۔
آسٹریلیا کی کلیر پولوساک پاکستان میں پہلی مرتبہ فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی تقریب کی رونمائی کی گئی۔
ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور ہیلی میتھوز نے فلیگ اسٹاف ہاؤس کہلانے والے قائداعظم ہاؤس کے احاطہ میں ٹرافی کی رونمائی کی اور ساتھ تصاویر بنوائیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟