وہی بھارتی ٹیم نہ جسے ہم کئی بار شکست دے چکے! پیٹ کمنز کا کرارا طنز

آسٹریلوی کے ورلڈکپ فاتح کپتان پیٹ کمنز نے ایک بار پھر بھارتیوں کے جلے پر نمک چھڑک دیا اور انھیں ورلڈکپ کی شکست یاد دلادی۔ بھارتی شائقین کے لیے 19 نومبر 2023 کا دن ایسا ہے جسے وہ اپنی کرکٹ کی تاریخ میں کبھی یاد کرنا پسند نہیں کریں گے۔ روہت شرما کی زیرقیادت بھارتی […]

 0  4
وہی بھارتی ٹیم نہ جسے ہم کئی بار شکست دے چکے! پیٹ کمنز کا کرارا طنز

آسٹریلوی کے ورلڈکپ فاتح کپتان پیٹ کمنز نے ایک بار پھر بھارتیوں کے جلے پر نمک چھڑک دیا اور انھیں ورلڈکپ کی شکست یاد دلادی۔

بھارتی شائقین کے لیے 19 نومبر 2023 کا دن ایسا ہے جسے وہ اپنی کرکٹ کی تاریخ میں کبھی یاد کرنا پسند نہیں کریں گے۔ روہت شرما کی زیرقیادت بھارتی سائیڈ کو پیٹ کمنز کی کپتانی میں کھیلنے والی ٹیم نے لاکھوں کے کراؤڈ کے سامنے دھول چٹاتے ہوئے ورلڈکپ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ہمیں خود پر یقین تھا۔ تاہم یہ ہمیں 50-50 کی طرح محسوس ہورہا تھا کیوں کہ انڈین سائیڈ نے ٹورنامنٹ میں کافی حیرت انگیز کارکردگی دکھائی تھی لیکن ہم جانتے تھے کہ بھارتی تیم ایسی ٹیم ہے جسے ہم نے پہلے بھی بہت بار شکست سے دوچار کیا تھا۔

پیٹ کمنز نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بھارت نے ہمیں پہلے راؤنڈ میں شکست دی تھی لیکن ہم نے سوچا کہ اگر یہ ہمارا دن ہے اور ہم واقعی اچھا کھیلیں گے تو، ہمارے پاس ٹیم میں ایسے پلیئر ہں جو کامیابی دلواسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل ہم نے زیادہ ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی تھی تاہم ہمیں بہت تجربہ تھا کیوں کہ پچھلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یا ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے کافی پلیئرز ٹیم میں موجود تھے۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس ہمیشہ سے ایک اعتماد تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں منعقد ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں لگاتار 10 فتوحات حاصل کرنے کے بعد، ناقابل شکست بھارتی ٹیم فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف ایسے ڈھیر ہوئی تھی کہ پوری قوم دل شکستہ ہوگئی تھی اور غم میں ڈوب گئی تھی۔

پیٹ کمنز کے لیے بطور کپتان پچھلا سال نہایت شاندار رہا تھا، وہ نہ صرف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح بنے تھے اور ون ڈے ورلڈکپ جیتا تھا بلکہ اس سے قبل ایشز سیریز میں بھی کامیابی اپنے نام کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow