وسیم جونیئر اور عامر جمال کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا، شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وسیم جونیئر اور عامر جمال کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے معاملات کرکٹ سے ہی ٹھیک ہوں گے ہمیں بھی دھمکیاں ملتی […]

 0  4
وسیم جونیئر اور عامر جمال کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا، شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وسیم جونیئر اور عامر جمال کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے معاملات کرکٹ سے ہی ٹھیک ہوں گے ہمیں بھی دھمکیاں ملتی تھیں لیکن ہم بھارت جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کو چاہیے کہ تمام ممالک سے رابطے اچھے کرے، اگر سب سے رابطے اچھے ہوں گے تو ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں ہم پہلے بی بھارت گئے ہیں، اب صرف ایک بندے کا مسئلہ ہے جو سیاست کے لیے ایسا کرتا ہے، مودی کے مسلمانوں سے متعلق جو معاملات ہیں وہ سب کو معلوم ہے۔

قومی اسکواڈ سے متعلق آفریدی نے کہا کہ زمان اور محمد علی نے ڈومیسٹک میں کافی اچھی پرفارمنس دی ہے، وسیم جونیئر اور عامر جمال کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ہیروز کو دیکھنا چاہتے ہیں، باہر ممالک میں بھارت اور بنگلہ دیش کے فینز بھی آتے ہیں، لیگز سے رونق لگی رہتی ہے ہم بھی فینز کے قریب رہتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow