میچ ہارنے پر فرنچائز مالک کے ایل راہول پر شدید برہم، ویڈیو وائرل

بھارتی پلیئر کے ایل راہول پر لکھنؤ سپر جائنٹس کے اونر کے برسنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئی، وہ میدان میں ہی اپنے کپتان کو باتیں سناتے رہے۔ آئی پی ایل 2024 بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے لیے بالکل بھی اچھا ثابت نہیں ہوا ہے، وہ نہ تو اس سیزن میں بیٹ کے ساتھ اچھی […]

 0  4
میچ ہارنے پر فرنچائز مالک کے ایل راہول پر شدید برہم، ویڈیو وائرل

بھارتی پلیئر کے ایل راہول پر لکھنؤ سپر جائنٹس کے اونر کے برسنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئی، وہ میدان میں ہی اپنے کپتان کو باتیں سناتے رہے۔

آئی پی ایل 2024 بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے لیے بالکل بھی اچھا ثابت نہیں ہوا ہے، وہ نہ تو اس سیزن میں بیٹ کے ساتھ اچھی پرفامنس دے سکے اور نہ ہی بھارتی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنا سکے۔ اب حیدرآباد کے خلاف میچ ہارنے کے بعد فرنچائز اونر ان پر برہم نظر آئے۔

سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف اہم مقابلے میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث اسکے پلے آف مرحلے تک کوالیفائی کرنے کے امکانات کو دھچکا پہنچا ہے۔

میچ کے اختتام پر لکھنؤ سپر جائنٹس کے مالک سنجیو گوئنکا ٹیم کے کپتان پر برستے نظر آئے، ان کے غصے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایک طرف کپتان کے ایل راہول حیدرآباد کے ہاتھوں بری طرح شکست پر جھنجھلاہٹ کا شکار نظر آئے تو فرنچائز کے مالک نے بھی انھیں نہیں بخشا اور گراؤنڈ میں ہی ان سے حساب لینا شروع کردیا۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کو ایل ایس جی کے مالک سنجیو کا یہ انداز بالکل نہیں بھایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ راہول بھارت کے انٹرنیشنل پلیئر ہیں اور ان پر اس طرح چیخنا نہایت بری حرکت ہے۔

ایک اور شخص نے لکھا کہ یہ سچ ہے کے ایل راہول اور انکی ٹیم نے اچھا نہیں کھیلا مگر اونر کا یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔

تنقید کرتے ہوئے دوسرے شخص نے لکھا کہ حیدرآباد کی مینجمنٹ کو تو کبھی اس طرح کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں گھستے نہیں دیکھا جس طرح لکھنؤ کے اونر کررہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ اگلے سال راہول لکھنؤ سپر جائنٹس کو چھوڑ دیں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow