وسیم اکرم کی بیٹی کے ہمراہ تصویر وائرل

سابق پاکستانی کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ان دنوں آسٹریلیا میں ہیں جہاں سے انکی بیٹی کے ہمراہ تصویر وائرل ہوگئی۔ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کے بہترین فاسٹ بولرز میں سے ایک شمار ہونے والے سابق پاکستانی پیسر وسیم ان دنوں اپنی اہلیہ کے دیس آسٹریلیا میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، […]

 0  0
وسیم اکرم کی بیٹی کے ہمراہ تصویر وائرل

سابق پاکستانی کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ان دنوں آسٹریلیا میں ہیں جہاں سے انکی بیٹی کے ہمراہ تصویر وائرل ہوگئی۔

کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کے بہترین فاسٹ بولرز میں سے ایک شمار ہونے والے سابق پاکستانی پیسر وسیم ان دنوں اپنی اہلیہ کے دیس آسٹریلیا میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، وہ فرصت کے لمحات سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ فیملی کے ہمراہ کوالٹی وقت گزار رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وسیم اکرام نے اپنی اور صاحبزادی کی تصویر شیئر کی ہے جہاں وہ آسٹریلیا کے جنوبی کوئنز لینڈ میں واقع سن شائن کوسٹ کے کنارے پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا میں موجود وسیم اکرم نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی شہزادی کے ساتھ آسٹریلیا کے سن شائن کوسٹ پر موجود ہیں۔

وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ کافی خوش نظر آرہے ہیں جبکہ دونوں کو مسکراتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے، ان کی تصویر پر مداح تبصرہ کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ رہے کہ وسیم اکرم کی پہلی بیوی ہما کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی شنیرا سے انھوں نے 2013ء میں شادی کی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow