وزن بڑھانے کیلیے باڈی بلڈر مقناطیس اور سکے نگل گیا
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 26 سالہ باڈی بلڈر نے وزن بڑھانے کیلیے درجنوں سکے اور مقناطیس نگل کر اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سر گنگا رام اسپتال کے ڈاکٹروں نے 26 سالہ باڈی بلڈر کے پیٹ سے 39 سکے اور 37 مقناطیس نکال لیے جو اس نے وزن […]
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 26 سالہ باڈی بلڈر نے وزن بڑھانے کیلیے درجنوں سکے اور مقناطیس نگل کر اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سر گنگا رام اسپتال کے ڈاکٹروں نے 26 سالہ باڈی بلڈر کے پیٹ سے 39 سکے اور 37 مقناطیس نکال لیے جو اس نے وزن بڑھانے کیلیے نگلے تھے۔
ڈاکٹروں نے نوجوان کو ذہنی طور پر بیمار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس نے 1، 2 اور 5 روپے کے سکے اور مقناطیس کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے نگلا۔
اسے پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے معائنہ کر کے فوراً آپریشن کیا۔
ڈاکٹر ترون متل کے مطابق سی ٹی اسکرین میں دیکھا گیا کہ مریض کی آنتیں سکے اور مقناطیس کی وجہ سے بند ہوگئی تھیں جس کے بعد سرجری کا فیصلہ کیا گیا۔
مریض کے اہل خانہ نے بتایا کہ اس کی نفسیاتی بیماری کا علاج جاری ہے اور اسے سکے نگلنے کی عادت ہے، جب اس دو ہفتوں تک مسلسل پیٹ میں درد رہا تو ہم اسپتال لے آئے۔
26 سالہ نوجوان نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس نے کہیں پڑھا تھا باڈی بلڈنگ میں زنک (ZINC) کھانے سے وزن بڑھتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟