ودیا بالن کے والد بیٹی کے نقش قدم پر چل پڑے

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کے والد پی آر بالن اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا بالن کئی سُپر فلموں میں اپنی لاجواب اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور عنقریب وہ فلم ’بھول بھلیاں 3‘ میں اداکار کارتک آریان کے ساتھ […]

 0  0
ودیا بالن کے والد بیٹی کے نقش قدم پر چل پڑے

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کے والد پی آر بالن اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا بالن کئی سُپر فلموں میں اپنی لاجواب اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور عنقریب وہ فلم ’بھول بھلیاں 3‘ میں اداکار کارتک آریان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

دوسری جانب، ان کے والد پی آر بالن اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’گو نونی گو‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔

پی آر بالن کو فلم میں ’مسٹر بینکر‘ کے کردار کی پیشکش ہوئی جبکہ انڈسٹری کی تجربہ کار اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ ’نونی‘ کے روپ میں نظر آئیں گی۔

ٹوئنکل کھنہ کی فلم ایک مختصر کہانی ’سلام نونی اپا‘ پر مبنی ہے۔ اداکارہ نے بطور پروڈیوسر اسے بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلم میں مناو کول، روہن مہرا بھی شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری سونل ڈبرال نے کی جبکہ شریک پروڈیوسر سمیر نائر، اتل کسبیکر اور تنوج گرگ ہیں۔

فلم کا پریمیئر MAMI ممبئی فلم فیسٹیول 2024 میں ہوا تھا۔

فلم فیسٹیول میں ٹیم نے پی آر بالن کا تعارف کروایا تھا اور بتایا تھا کہ ودیا بالن کے خیال میں ان کے والد کا اداکاری کرنا ایک مذاق اور مضحکہ خیز خیال تھا۔

فلم کی اسکریننگ کے موقع پر موجود ہجوم نے پی آر بالن کی اداکاری پر خوب تالیاں داد دی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow