وائرل ویڈیو: وسیم اکرم کا اپنے پرستار کو ڈالر پر آٹو گراف
پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کے کروڑوں مداح دنیا بھر میں موجود ہیں ایک پرستار نے ان سے آٹوگراف لے کر ڈالر کو یادگار بنا لیا۔ پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بولر اور سابق کپتان وسیم اکرم کو کرکٹ چھوڑے دو دہائیاں بیت گئیں مگر ان کے مداح آج بھی دنیا بھر میں موجود […]
پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کے کروڑوں مداح دنیا بھر میں موجود ہیں ایک پرستار نے ان سے آٹوگراف لے کر ڈالر کو یادگار بنا لیا۔
پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ بولر اور سابق کپتان وسیم اکرم کو کرکٹ چھوڑے دو دہائیاں بیت گئیں مگر ان کے مداح آج بھی دنیا بھر میں موجود ہیں جو ان کی ایک جھلک دیکھنے، تصویر بنوانے، آٹوگراف لینے کے لیے بے چین رہتے ہیں۔
وسیم اکرم جو ان دنوں امریکا میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کمنٹری کے سلسلے میں موجود ہیں۔ نیویارک میں ان کے مداحوں نے لیجنڈری فاسٹ بولر کو میدان میں اپنے قریب دیکھ کر پرجوش انداز میں انہیں آواز دینا شروع کر دی۔
وسیم اکرم نے بھی اپنے مداحوں کی محبت کا جواب بھرپور محبت سے دیا اور 58 سال کی عمر میں بھی انتہائی فٹ سابق کپتان اسٹینڈ کے آگے لگی جالی پھلانگ کر اپنے پرستاروں تک پہنچ گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اس موقع پر وہاں موجود وسیم اکرم کے چاہنے والوں کی خوشی دیدنی تھی۔ ہر ایک کی خواہش تھی کہ وہ لیجنڈری فاسٹ بولر کے ساتھ سیلفی بنوائے اور آٹوگراف لے۔
سوئنگ کے سلطان نے بھی اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور خوش دلی کے ساتھ ہر ایک کے ساتھ سیلفی اور تصاویر بنوائیں جب کہ آٹوگراف بھی دیے۔
اس موقع پر ایک مداح نے آٹوگراف بک نہ ہونے پر جیب سے امریکی ڈالر نکالا اور اس پر فاسٹ بولر کا آٹوگراف لے کر یادگار بنا لیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟