نیٹ فلکس : ڈرامہ سیریز ’اے گڈ گرلز گائیڈ ٹو مرڈر‘ نے تہلکہ مچا دیا
آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے صارفین نئی کرائم ڈرامہ سیریل ’’اے گڈ گرلز گائیڈ ٹو مرڈر‘‘کو دیکھ کر بہت محظوظ ہورہے ہیں اور یہی دلچسپی انہیں ٹی وی سے جوڑے رکھتی ہے۔ برطانوی سیریز ’’اے گڈ گرلز گائیڈ ٹو مرڈر‘‘ چھ حصوں پر مشتمل ایک تھرلر ہے جسے ناظرین نے اس […]
آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے صارفین نئی کرائم ڈرامہ سیریل ’’اے گڈ گرلز گائیڈ ٹو مرڈر‘‘کو دیکھ کر بہت محظوظ ہورہے ہیں اور یہی دلچسپی انہیں ٹی وی سے جوڑے رکھتی ہے۔
برطانوی سیریز ’’اے گڈ گرلز گائیڈ ٹو مرڈر‘‘ چھ حصوں پر مشتمل ایک تھرلر ہے جسے ناظرین نے اس کی دلچسپ کہانی کی وجہ سے نیٹ فلکس پر دیکھنے کے لیے بہترین چیز قرار دیا ہے۔
اس سیریز میں اداکارہ ایما مائرز ایک نوجوان خاتون کا کردار نبھا رہی ہیں جو پولیس کی جانب سے بند کیا گیا قتل کا ایسا کیس کھول دیتی ہے جو کئی سال قبل بند کردیا گیا تھا۔
یہ ڈرامہ سیریز ایک ناول کی کہانی سے ماخوذ ہے، اس سیریز میں ایما مائرز جنہوں نے نیٹ فلکس کی کامیاب سیریز "وینسڈے” میں جینا اورٹیگا کی ویروولف روم میٹ انید سنکلیئر کا کردار ادا کیا تھا، اب مرکزی کردار پپا "پپ” فِٹز کے طور پر جلوہ گر ہیں۔
پپ 17 سال کی ایک نوجوان لڑکی ہے جو اپنے طور پر سچائی کی تلاش میں ایک قتل کا معمہ حل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
یہ سیریز ہولی جیکسن کے بیسٹ سیلنگ ناول اور اس کے بعد کی سیریز پر مبنی ہے اور بکنگھم شائر کے خیالی قصبے لٹل کلٹن میں ترتیب دی گئی ہے۔
کہانی ایک ہائی اسکول کی طالبہ کے پانچ سال پرانے حل نہ ہونے والے قتل کے گرد گھومتی ہے۔ اگرچہ پولیس نے کیس بند کر دیا ہے، یہ مانتے ہوئے کہ مقتولہ کا بوائے فرینڈ مجرم تھا لیکن پپ کو یقین نہیں آتا اور وہ اپنی تحقیقات شروع کرتی ہے جس سے قصبے کے پراسرار راز اور چھپی ہوئی حقیقتیں سامنے آتی ہیں۔
سیریز کی ریلیز کے بعد سے اس شو کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے اور اس نے فلم اور ٹی وی کی جائزہ ویب سائٹ ’روٹن ٹماٹوز‘ پر 81 فیصد کے متاثر کن پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
ڈرامے کی کاسٹ میں ایما مائرز کے علاوہ لیلی ڈیویس، راہول پٹنی اور زین اقبال بھی شامل ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟