نیتا امبانی بنارس کی دکان میں چاٹ کھانے پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

ایشیا کی دوسری امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی چٹ پٹی چاٹ کھانے کے لئے بنارس کی دکان پہنچ گئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتا امبانی اپنے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے قبل بنارس میں موجود مندر گئی تھیں۔ اس […]

 0  2
نیتا امبانی بنارس کی دکان میں چاٹ کھانے پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

ایشیا کی دوسری امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی چٹ پٹی چاٹ کھانے کے لئے بنارس کی دکان پہنچ گئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتا امبانی اپنے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے قبل بنارس میں موجود مندر گئی تھیں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ اور ان کے منگیتر اننت امبانی بھی اپنی والدہ کے ہمراہ موجود تھے۔

بعد ازاں سونے کا پانی پینے والی ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی اور چیئرپرسن نے بنارس میں ایک عام سے دکان میں بیٹھ کر آلو کی چاٹ کا مزہ لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ مکیش کو بھی یہاں کی چاٹ بہت زیادہ پسند ہے، اسی دوران ایک شخص انہیں ایک تحفہ دیتا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ تحفہ دینے والا شخص کون ہے۔

نیتا امبانی کی خصوصی پانی کی بوتل کی قیمت جان کر ہر کسی کے ہوش اڑ گئے

بعدازاں نیتا امبانی وہاں موجود مقامی خواتین و مرد حضرات سے گھل مل گئیں، بنارس میں نیتا امبانی کے ہمراہ مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow