نوجوان اداکاراؤں میں کام کا جنون نہیں، لیلیٰ زبیری

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری کا کہنا ہے کہ نوجوان اداکاراؤں میں کام کا جنون نہیں ہے۔ سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کل کی اداکارائیں بہت جلد خود کو ’ڈٰیواز‘ سمجھنے […]

 0  1

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری کا کہنا ہے کہ نوجوان اداکاراؤں میں کام کا جنون نہیں ہے۔

سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کل کی اداکارائیں بہت جلد خود کو ’ڈٰیواز‘ سمجھنے لگتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنا بعض اوقات مشکل ہوتا ہے جبکہ کچھ اداکار بھی ایسے ہی ہیں۔

جب لیلیٰ زبیری سے ’ڈیواز‘ کی وضاحت پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ سینئر فنکار سیٹ پر آجاتے ہیں اور ہیروئن غائب ہوتی ہیں ان کا کچھ پتہ ہی نہیں ہوتا۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ یہ بھی ہوتا ہے کہ جب پروڈکشن کی گاڑی پک اینڈ ڈراپ دیتی ہے تو بعض اداکارائیں ایسی ہوتی ہیں جو کہتی ہیں کہ ہمیں اکیلے جانا ہے، کوئی اور ہماری گاڑی میں نہیں جائے گا۔‘

ایک سوال کے جواب میں لیلیٰ زبیری نے کہا کہ ہمارے دور میں ایسا کچھ نہیں تھا ہمیں شہرت کی خواہش نہیں تھی بلکہ کام کا جنون تھا یہ جنون آج کل کی اداکاراؤں میں نہیں ہے آج کل کی نسل شارٹ کٹ پر یقین رکھتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow