نسیم شاہ بھارتی نمبر ون بولر بمراہ سے بہتر ہیں، قومی فاسٹ بولر

فاسٹ بولر احسان اللہ نے حیران کن طور پر پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بھارتی پیسر جسپریت بمراہ سے کہیں بہتر بولر قرار دیدیا۔ انجرڈ پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ کا ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو میں کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے اپنی سوئنگ اور رفتار سے پہنچان بنائی ہے اور وہ بھارتی […]

 0  2
نسیم شاہ بھارتی نمبر ون بولر بمراہ سے بہتر ہیں، قومی فاسٹ بولر

فاسٹ بولر احسان اللہ نے حیران کن طور پر پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بھارتی پیسر جسپریت بمراہ سے کہیں بہتر بولر قرار دیدیا۔

انجرڈ پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ کا ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو میں کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے اپنی سوئنگ اور رفتار سے پہنچان بنائی ہے اور وہ بھارتی اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے بہتر ہیں، تاہم انھوں نے پڑوسی ملک کے بولر کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔

احسان اللہ نے کہا کہ بمراہ اس وقت تمام فارمیٹس میں میچ وننگ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن نسیم شاہ بہترین فاسٹ بولر بن کر ابھریں گے اور مستقبل میں اپنا نام بنائیں گے۔

نوجوان پاکستانی بولر نے نسیم کی پرفارمنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نسیم 2021 اور 2022 ورلڈکپ میں اپنی دھاک بٹھاچکے ہیں، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ حالیہ طور پر اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کرپارہے۔

خیال رہے کہ جسپریت بمراہ کو اس وقت کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کے بہترین بولرز میں سے ایک خیال کیا جاتا ہے، بمراہ نے بھارتی ٹیم کو 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس کے علاوہ بمراہ نے 2023 ون ڈے ورلڈکپ میں بھی عمدہ بولنگ کی تھی اور بھاتی ٹیم فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہی تھی جبکہ اس وقت بمراہ ٹیسٹ کے نمبر ون بولر بھی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow