نرگس فخری مجھ سے جلتی ہیں، مریحہ صفدر

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ مریحہ صفدر کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری ان سے جلتی ہیں۔ اداکارہ و ماڈل مریحہ صفدر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر کھل کا اظہار خیال کیا۔ دوران پروگرام سوال جواب کے سیشن میں […]

 0  3
نرگس فخری مجھ سے جلتی ہیں، مریحہ صفدر

پاکستانی ماڈل اور اداکارہ مریحہ صفدر کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری ان سے جلتی ہیں۔

اداکارہ و ماڈل مریحہ صفدر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر کھل کا اظہار خیال کیا۔

دوران پروگرام سوال جواب کے سیشن میں حاضرین میں شریک ایک شخص نے پوچھا کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا اور کس اداکار کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا؟

مریحہ صفدر نے کہا کہ تمام بھارتی اداکار بہت پروفیشنل ہیں لیکن اداکارہ نرگس فخری کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔

انہوں نے بتایا کہ نرگس فخری کے علاوہ لیزا، جیکولین فرنینڈس اور بومن ایرانی سمیت تمام اداکاروں کے ساتھ میری اچھی دوستی تھی ہم سب ایک دوستانہ ماحول میں رہتے تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ نرگس فخری صرف اپنے بارے میں زیادہ سوچتی تھیں، وہ ہمارے ساتھ میل جول نہیں رکھتی تھیں اور حسد بھی کررہی تھیں کہ کل کی آئی لڑکی کو اتنا پروٹوکول کیوں مل رہا ہے۔

واضح رہے کہ مریحہ صفدر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ گھر‘ سے شہرت حاصل کی تاہم انہوں نے اس سے قبل 2016 میں بالی ووڈ میں فلم ’ہاؤس فل 3‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow