نامور بھارتی اداکارہ کو بھی قتل کی دھمکی موصول
بھوجپوری فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ اکشرا سنگھ کو 50 لاکھ روپے تاوان ادا نہ کرنے پر قتل کرنے کی دھمکی موصول ہوگئی۔ انڈین میڈیا کے مطابق اکشرا سنگھ نے دھمکی آمیز پیغام ملنے کے بعد پولیس میں شکایت درج کروائی۔ اداکارہ کو 11 نومبر 2024 کی رات دو مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز فون […]
بھوجپوری فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ اکشرا سنگھ کو 50 لاکھ روپے تاوان ادا نہ کرنے پر قتل کرنے کی دھمکی موصول ہوگئی۔
انڈین میڈیا کے مطابق اکشرا سنگھ نے دھمکی آمیز پیغام ملنے کے بعد پولیس میں شکایت درج کروائی۔ اداکارہ کو 11 نومبر 2024 کی رات دو مختلف نمبروں سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئیں۔
اکشرا سنگھ نے دانا پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ ملزم نے ان کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے ڈرایا کہ اگر دو دنوں کے اندر 50 لاکھ روپے ادا نہ کیے گئے تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں تاہم اب تک ملزم کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ پولیس نے یقین دلایا کہ ملزم کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہے، کال کرنے والے ملزم کی شناخت اور گرفتاری کیلیے تمام کوششیں کر رہے ہیں۔
اکشرا سنگھ بھوجپوری فلموں میں اپنی زبردست اداکاری کیلیے جانی جاتی ہیں اور ان کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینی والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اداکارہ کئی ہندی ٹی وی شوز میں بھی نظر آ چکی ہیں جن میں ریئلٹی سیریز ’بگ باس‘ بھی شامل ہے۔
اس واقعے سے فلم انڈسٹری میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ یہ مشہور شخصیات کو درپیش خطرات کی سنگین نوعیت کو اجاگر کرتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟