میگا اسٹار کمل حسن ہمیشہ کس بات پر شاہ رخ خان کے شکر گزار رہیں گے؟

بھارتی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار کمل حسن نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے شکر گزار رہیں گے۔ جنوبی بھارت کی فلموں کے لیجنڈ اداکار اور بالی ووڈ میں بھی اپنی پرفارمنس کا سکہ جمانے والے میگا اسٹار کمل حسن نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ […]

 0  4
میگا اسٹار کمل حسن ہمیشہ کس بات پر شاہ رخ خان کے شکر گزار رہیں گے؟

بھارتی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار کمل حسن نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے شکر گزار رہیں گے۔

جنوبی بھارت کی فلموں کے لیجنڈ اداکار اور بالی ووڈ میں بھی اپنی پرفارمنس کا سکہ جمانے والے میگا اسٹار کمل حسن نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ نے 2000 میں ریلیز ہونے والی تاریخی فلم ’ہے رام‘ کے لیے ان سے ایک پیسہ بھی نہیں لیا تھا۔

اس فلم کو تجربہ کار اسٹار کمل ہاسن کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا تھا جس میں انھوں نے اور شاہ رخ نے بھی مرکزی کردار ادا کیا۔

تامل اور ہندی میں بننے والی فلم میں کمل اور شاہ رخ نے ایک دوسرے ک دوست ساکیت رام اور امجد علی خان کا کردار کیا تھا۔

اپنی آنے والی فلم ہندوستانی 2 یا انڈین 2 کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کمل نے کہا کہ فلم میں کام کرتے وقت اسٹار یا سپر اسٹار جیسے ٹائٹلز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جب ہم ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو ہم سب صرف انسان ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مجھے کوئی سپر اسٹار نظر نہیں آتا، ہم دوست ہیں شاہ رخ صاحب نے میری فلم مفت میں کی تھی اور یہ کوئی نہیں کر سکتا، کمل نے کہا کہ یہ کام صرف ایک پرستار اور ایک اچھا اداکار کرسکتا ہے، بعد میں آپ ہمیں یہ اعزاز دیتے ہیں کہ ہم سپراسٹار ہیں۔

شاہ رخ خان نہ صرف اپنی شاندار اور ورسٹائل اداکاری کے سبب بالی ووڈ میں ایک مقام رکھتے ہیں بلکہ اپنی سخاوت اور دوستوں کے لیے کام آنے کے جذبے کی وجہ سے بھی لوگ انھیں پسند کرتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow