’میڈیم پیسر نہیں فاسٹ بولر بول سکتے ہو‘ جسپریت بمراہ کی ویڈیو وائرل

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جسپریت بمراہ نے صحافی کے میڈیم پیسر کہنے پر دلچسپ ردعمل دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ آسٹریلیا کے خلاف کل سے پرتھ میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل جسپریت بمراہ نے میڈیا سے گفتگو کی وہ روہت شرما کی عدم موجودگی میں ٹیم […]

 0  0

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جسپریت بمراہ نے صحافی کے میڈیم پیسر کہنے پر دلچسپ ردعمل دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آسٹریلیا کے خلاف کل سے پرتھ میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل جسپریت بمراہ نے میڈیا سے گفتگو کی وہ روہت شرما کی عدم موجودگی میں ٹیم کی قیادت کریں گے، روہت شرما بچے کی پیدائش کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔

صحافی نے بمراہ سے سوال کیا کہ ’آپ میڈیم پیس آل راؤنڈر‘ کے طور پر بھارت کی کپتانی کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں؟

جسپریت بمراہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’میڈیم پیس، میں نے 150 کی رفتار سے بولنگ کی ہے آپ فاسٹ بولر بول سکتے ہو لیکن میں خود کو بطور فاسٹ بولر کپتان نہیں دیکھ رہا میں کھلاڑی ہوں اور میری جاب بھارت کے لیے بیسٹ دینا اور ٹیم کو آگے لے جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اسی پہلو سے کرکٹ کو دیکھتا ہوں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ ہماری ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ جب آپ ان سے بات کرتے ہیں تو کوئی بھی کنفیوژ یا پریشان نظر نہیں آتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کو اپنی صلاحیتوں پر یقین ہوتا ہے تو بطور لیڈر بہت زیادہ اعتماد ملتا ہے کہ ایک نوجوان مشکل کام انجام دینا چاہتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow