من پسند بال نہ کٹوانے پر 9 سالہ لڑکے نے کیا کیا؟

آج کل بالوں کے مختلف اسٹائل نوجوانوں اور بچوں میں مقبول ہیں ایک 9 سالہ لڑکے کو جب ان کے من پسند بال کٹوانے کی اجازت نہ ملی تو اس نے انتہائی خوفناک قدم اٹھا لیا۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالوں کی اس کی پسند […]

 0  4
من پسند بال نہ کٹوانے پر 9 سالہ لڑکے نے کیا کیا؟

آج کل بالوں کے مختلف اسٹائل نوجوانوں اور بچوں میں مقبول ہیں ایک 9 سالہ لڑکے کو جب ان کے من پسند بال کٹوانے کی اجازت نہ ملی تو اس نے انتہائی خوفناک قدم اٹھا لیا۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالوں کی اس کی پسند کے مطابق کٹنگ نہ کرانے پر 9 سالہ لڑکے نے پہلے باپ سے جھگڑا کیا اور پھر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ہرش وردھن جو سیتا نگرم ہاسٹل میں چھٹی جماعت کا طالبعلم تھا چنتا گوڈیم گاؤں کا رہائشی تھا۔ وہ گرمی کی چھٹیاں گزارنے گھر آیا گھا جہاں گزشتہ روز اس کا والد کانتھا راؤ بال کٹوانے کے لیے ہیئر کٹنگ کی دکان پر لے گیا اور وہاں سے اس کی حجامت بنوا دی۔

تاہم واپسی پر بچہ اپنے باپ سے اس بات پر جھگڑ پڑا کہ انہوں نے اس کی پسند کے مطابق بال کیوں نہیں کٹوائے۔ گھر آنے کے بعد اس نے خاموشی سے کیڑے مار دوا پی لی۔

بچے کی حالت بگڑنے پر والدین اسے قریبی اسپتال لے گئے جہاں حالت تشویشناک ہونے پر اس کو حیدرآباد کے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہو جانبر نہ ہو سکا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow