’ممکن ہے ہم کل مرجائیں‘ عامر خان نے ایسا کیوں کہا؟
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے چھ پروجیکٹ شروع کردیے اور کہا کہ ہوسکتا ہے یہ ان کے کیریئر کے آخری دس سال ہوں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ممکن ہے کہ یہ میرے کیریئر کے دس فعال سال ہوں زندگی کا […]
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے چھ پروجیکٹ شروع کردیے اور کہا کہ ہوسکتا ہے یہ ان کے کیریئر کے آخری دس سال ہوں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ممکن ہے کہ یہ میرے کیریئر کے دس فعال سال ہوں زندگی کا کچھ بھروسہ نہیں ہے ممکن ہے ہم کل مرجائیں۔
اداکار نے بتایا کہ اس سے قبل انہوں نے کبھی ایک ساتھ چھ پروجیکٹس سائن نہیں کیے اور یہ فیصلہ اس احساس پر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کیریئر کے یہ آخری ایکٹو دس برس ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں ابھی 59 برس کا ہوں پھر 70 کا ہوجاؤں گا اور میرے لیے یہ دس سال اہم ہیں۔
واضح رہے کہ عامر خان نے 2022 میں فلم لال سنگھ چڈھا میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے ہمراہ مرکزی کردار میں کرینہ کپور شامل تھیں۔
You can’t trust life, we might die tomorrow, says Aamir Khan
byu/MasterpieceAware9102 inBollyBlindsNGossip
فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھیں جس کے بعد 59 سالہ عامر خان نے انڈسٹری کو خیرباد کہنے پر غور شروع کردیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے اہلخانہ کے مشورے پر فیصلے پر نظرثانی کی۔
یاد رہے کہ 90 کی دہائی کے اداکار عامر خان نے بالی ووڈ کو بے شمار ہٹ فلمیں دی ہیں، ان کی مشہور فلموں میں راجہ ہندوستانی، اکیلے ہم اکیلے تم، قیامت سے قیامت تک، دل چاہتا ہے، تلاش شامل ہیں۔
اداکار کی چند برس قبل ریلیز ہونے والی فلمیں ’تھری ایڈیٹس‘ اور ’پی کے‘ بھی سپر ہٹ رہی تھیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟