ملک کے 8 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق
پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ملک بھر کے 8 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق ملک کے 8 اضلاع سے جمع کیے گئے سیوریج نمونوں میں وائلڈ […]
پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ملک بھر کے 8 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق ملک کے 8 اضلاع سے جمع کیے گئے سیوریج نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ون پایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان، چار سدہ، راولپنڈی، قمبر، جامشورو، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، مستونگ سے سیوریج نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق رواں برس ملک میں اب تک 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے سب سے زیادہ 26 کا تعلق بلوچستان سے ہے جب کہ خیبرپختونخوا سے 18، سندھ سے 17 اور پنجاب، اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا۔
چارسدہ سے رواں سال سیوریج کے نمونوں میں پہلی بار مثبت کیس کی تصدیق ہوئی، پولیو وائرس کے ملک بھر میں تیزی سے پھیلاؤ نے ملک بھر میں بچوں میں ایسی خطرناک بیماری پھیلنے کا خطرہ ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟