ملک میں رواں سال تیسرا پولیو کیس سامنے آگیا
کوئٹہ: ملک میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس سامنے آگیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل پولیو ٹیسٹنگ لیبارٹری نے پولیو کیس کی تصدیق کردی، پولیو کیس وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون ہے۔ قومی ادارہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو کیس بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا ہے، پولیو […]
کوئٹہ: ملک میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس سامنے آگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل پولیو ٹیسٹنگ لیبارٹری نے پولیو کیس کی تصدیق کردی، پولیو کیس وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون ہے۔
قومی ادارہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو کیس بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا ہے، پولیو پازیٹو 12 سالہ بچی یوسی داروزئی کلے ملک حقداد کی رہائشی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی میں 20 اپریل کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، پولیو ٹیسٹ کے لیے بچی کے سیمپلز 10 اور 12 مئی کو بھجوائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں ملک بھر کے 8شہروں کے 12سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون، وائی بی اے تھری کلسٹر پایا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی، کوئٹہ، اوستہ محمد، سبی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا جبکہ پشاور، مستونگ، نصیر آباد، کوہاٹ کے سیوریج میں بھی پولیو پازیٹو نکلا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟