مقبول ویب سیریز ’مرزاپور 3‘ کی پہلی جھلک جاری
ممبئی: بھارت کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ویب سیریز ’مرزاپور‘ کے تیسرے سیزن کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’مرزاپور 3‘ کی پہلی جھلک 19 مارچ کو ایک شاندار تقریب میں جاری کی گئی۔ تیسرے سیزن کا اعلان اس کی کاسٹ میں شامل علی فضل، پنکج […]
ممبئی: بھارت کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ویب سیریز ’مرزاپور‘ کے تیسرے سیزن کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’مرزاپور 3‘ کی پہلی جھلک 19 مارچ کو ایک شاندار تقریب میں جاری کی گئی۔
تیسرے سیزن کا اعلان اس کی کاسٹ میں شامل علی فضل، پنکج ترپاٹھی اور شویتا ترپاٹھی سمیت دیگر ستاروں کی موجودگی میں کیا گیا۔
پہلی بار 2018 میں ریلیز ہونے والی مقبول ویب سیریز کا تیسرا سیزن ریلیز کیلیے تیار ہے۔ یہ اب تک کی سب سے زیادہ انتظار کی جانب والی سیریز میں سے ایک ہے۔
تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار علی فضل نے کہا کہ ’مرزا پور 3‘ اپنے ڈیبیو سیزن کی طرح جوہر برقرار رکھے گی، جہاں نئے کردار متعارف کروائے جائیں گے وہیں کچھ پرانے بھی بچھڑیں گے۔
’مرزاپور 3‘ کی شوٹنگ مہینوں پہلے مکمل ہوئی تھی اور تب سے شائقین اس کی ریلیز کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔ سیریز کا پہلا سیزن 16 نومبر 2018 کو ریلیز ہوا تھا جبکہ اس کا دوسرا سیزن اکتوبر 2020 میں آیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟