مشتاق احمد، بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے
قومی ٹیم کے سابق اسپنر مشتاق احمد، بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق بولنگ کوچ و اسپنر مشتاق احمد نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ اپروچ میں تبدیلی آئی ہے گزشتہ سال سے انہوں نے اپنی بیٹنگ کا انداز بدلا ہے۔ مشتاق احمد نے کہا […]
قومی ٹیم کے سابق اسپنر مشتاق احمد، بابر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق بولنگ کوچ و اسپنر مشتاق احمد نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ اپروچ میں تبدیلی آئی ہے گزشتہ سال سے انہوں نے اپنی بیٹنگ کا انداز بدلا ہے۔
مشتاق احمد نے کہا کہ بابر اعظم بیٹنگ میں ایگریشن دکھاتے ہیں اگر کوئی شخص اتنا بہتر کرسکتا ہے تو میرے خیال میں یہ کافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میچ میں ہر کھلاڑی کا کردار ہوتا ہے لیکن پلیئرز آخری چند اوورز میں رنز نہیں بناتے اور یہ مسئلہ ٹیم کے اندر کچھ سالوں سے موجود ہے۔
مشتاق احمد نے کہا کہ دوسرے کھلاڑیوں کو بھی رنز بنانا چاہییں، اگر ایک شخص آپ کو اسکور کرکے دیتا ہے تو دوسرے کھلاڑیوں کو اسے آگے لے کر جانا چاہیے لیکن کچھ سالوں سے ایسا نہیں ہورہا ہے۔
لیجنڈری اسپنر نے کہا کہ سب کو یاد رکھنا چاہیے کہ بابر اعظم کی پاکستان کرکٹ کے لیے بہت خدمات ہیں، بعض اوقات لوگ ان پر سخت تنقید کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد سے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟