مسلسل ناکامی، کوہلی کی آئس باکس کو بیٹ سے مارنے کی ویڈیو وائرل

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی اپنی مسلسل ناکامی پر غصے پر قابو نہ رکھ پائے اور سارا غصہ آئس باکس پر نکال دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پونے میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھی نیوزی لینڈ نے بھارت کو بدترین شکست دی اور تاریخ میں پہلی بار بھارتی سرزمین پر پانچ روزہ میچوں کی […]

 0  1

بھارتی بیٹر ویرات کوہلی اپنی مسلسل ناکامی پر غصے پر قابو نہ رکھ پائے اور سارا غصہ آئس باکس پر نکال دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پونے میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھی نیوزی لینڈ نے بھارت کو بدترین شکست دی اور تاریخ میں پہلی بار بھارتی سرزمین پر پانچ روزہ میچوں کی سیریز اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا، دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کے بڑے بڑے سورما بیٹنگ میں کوئی کمال نہ دکھا سکے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ میں 113رنز سے شکست دی اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے مسلسل ناکام رہنے والی کوہل 12 رنز پر وکٹ گنوا کر واپس آتے ہوئے آپے سے باہر ہوگئے۔،

ویرات کوہلی جب آؤٹ ہو کر ڈریسنگ روم جارہے تھے تو پویلین میں قدم رکھنے سے قبل انھوں نے راستے میں ایک سائیڈ پر پڑے آئس باکس کو زوردار بلا مارا۔

ویڈیو کا وائرل ہونا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تبصروں کا ڈھیر لگادیا، جو نیوزی لینڈ کیخلاف بھارتی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے ساتھ کوہلی کے جارحانہ رویے پر بھی تنقید کے نشتر چلارہے ہیں۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارتی بیٹر ریت کی دیوار ثابت ہوئے تھے، ویرات کوہلی، روہت شرما، رشھ پنت، سرفراز خان اور شبمن گل جیسے بیٹر سب کیوی اسپنر مچل سینٹنر کے آگے پانی بھرتے نظر آئے تھے۔

بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر لگاتار 18 ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد 12 برس بعد سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow