ویڈیو: طوطے کو بچانے کیلیے فائر فائٹرز پہنچ گئے
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوطے اور نوجوان کو بچانے کیلیے فائر فائٹرز کی جانب سے کیے گئے غیر معمولی ریسکیو آپریشن کا چرچہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائر فائٹرز کا عملہ کال موصول ہونے پر درخت میں پھنسے پرندے اور نوجوان کو بچانے کیلیے پہنچے۔ بوینا پارک کی رہائشی خاتون صفیہ ہاشمی نے بتایا […]
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوطے اور نوجوان کو بچانے کیلیے فائر فائٹرز کی جانب سے کیے گئے غیر معمولی ریسکیو آپریشن کا چرچہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائر فائٹرز کا عملہ کال موصول ہونے پر درخت میں پھنسے پرندے اور نوجوان کو بچانے کیلیے پہنچے۔
بوینا پارک کی رہائشی خاتون صفیہ ہاشمی نے بتایا کہ طوطا (جس کا نام انہوں نے ٹویڈی رکھا ہے) مجھے 6 ماہ قبل سالگرہ کے تحفے میں ملا تھا، ٹویڈی کندھے پر بیٹھا ہوا تھا اور اچانک اُڑ کر باہر چلا گیا۔
صفیہ ہاشمی کے مطابق ٹویڈی کمیونٹی سینٹر کے قریب درخت کی اونچی شاخ پر پھنس گیا جبکہ ان کا چھوٹا بھائی اسے بچانے کیلیے درخت پر چڑھا جو بعد میں اتر نہ سکا۔
اورنج کاؤنٹی فائر اتھارٹی کا عملہ موقع پر پہنچا، ٹرک 17 کے فائر فائٹر شین ایلن نے پہلے نوجوان اور پھر طوطے کو ریسکیو کیا۔
اتھارٹی نے اپنے سوشل میڈیا پر پیج پر لکھا کہ شین ایلن نے ثابت کیا کہ ایک سیڑھی سے دو پرندوں کو بچانا آسان نہیں ہوتا۔
صفیہ ہاشمی نے بتایا کہ ان کا بھائی اور ٹویڈی دونوں صحیح سلامت اور خیریت سے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟