مرزا پور سیزن 3 کے ٹیزر نے دھوم مچادی
بلاک بسٹر فلم ’مرزا پور‘ کے سیزن 3 نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔ ایمازون پرائم ویڈیو نے ایکشن تھرلر سیریز کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مرزا پور سیزن تھری کی اقساط اگلے ماہ پانچ جولائی سے نشر کی جائیں گی۔ ویب سیریز کی مرکزی کاسٹ میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل، شیوتا […]
بلاک بسٹر فلم ’مرزا پور‘ کے سیزن 3 نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔
ایمازون پرائم ویڈیو نے ایکشن تھرلر سیریز کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مرزا پور سیزن تھری کی اقساط اگلے ماہ پانچ جولائی سے نشر کی جائیں گی۔
ویب سیریز کی مرکزی کاسٹ میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل، شیوتا ترپاٹھی، راسیکا دگل، وجے ورما اور دیگر فنکار شامل ہیں۔
تجسس سے بھرپور ٹیزر سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ نیا سیزن بھی طاقت، انتقام، سیاست، غداری، دھوکہ دہی اور خاندانی جھگڑوں کے ارد گرد گھومے گا۔
ایکسل میڈیا انٹرٹیمنٹ کی پروڈکشن میں ویب سیریز کو گورمیت سنگھ اور آنند ایر نے ڈائریکشن دی ہے اور یہ دس اقساط پر مشتمل ہوگی۔
رواں سال مارچ میں ویب سیریز کے تیسرے سیزن کی پہلی جھلک ایک تقریب میں شیئر کی گئی تھی۔ تیسرے سیزن کا اعلان اس کی کاسٹ میں شامل علی فضل، پنکج ترپاٹھی اور شویتا ترپاٹھی سمیت دیگر ستاروں کی موجودگی میں کیا گیا تھا۔
تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار علی فضل نے کہا تھا کہ ’مرزا پور 3‘ اپنے ڈیبیو سیزن کی طرح جوہر برقرار رکھے گی، جہاں نئے کردار متعارف کروائے جائیں گے وہیں کچھ پرانے بھی بچھڑیں گے۔
’مرزاپور 3‘ کی شوٹنگ مہینوں پہلے مکمل ہوئی تھی اور تب سے شائقین اس کی ریلیز کے اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔ سیریز کا پہلا سیزن 16 نومبر 2018 کو ریلیز ہوا تھا جبکہ اس کا دوسرا سیزن اکتوبر 2020 میں آیا۔
تیسرے سیزن میں ’منا بھائی‘ کی واپسی سے متعلق پروڈیوسر نے بتایا تھا کہ بدقسمتی سے منا ترپاٹھی اس طرح سیریز میں واپس نہیں آ سکتے ہیں جس طرح لوگ توقع کر رہے ہیں تاہم ویب سیریز میں کچھ ایسا دلچسپ ہے جس کیلیے مداحوں کو انتظار کرنا پڑے گا۔
انہوں نے بتایا تھا کہ تیسرے پارٹ میں کچھ ایسا ہے جہاں منا بھیا دوبارہ اسکرین پر واپس آ سکتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟